یوکرینی اناج کی برآمدات کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے،روسی صدر

0
249

ماسکو (این این آئی)روسی صدرولادی میرپوتین نے کہا ہے کہ بحیر اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج کی برآمدات سے متعلق تمام مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدرپوتین نے یہ بات ایرانی دارالحکومت تہران میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد کہی ۔صدرپوتین نے ثالثی کی کوششوں اور غذائی تحفظ کے مسائل پر مذاکرات اور بحیر اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے اناج برآمد کرنے کے معاملے پر بات چیت کے لیے ترک پلیٹ فارم مہیا کرنے پر صدرایردوآن کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ آپ کی ثالثی سے ہم کافی پیش رفت کر چکے ہیں۔یہ درست ہے کہ ابھی تک تمام معاملات حل نہیں ہوئے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تحریک چل رہی ہے۔