روس اورایران شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کریں،ترک صدر

0
416

انقرہ (این این آئی)ترک صدررجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردیکے خلاف جنگ میں روس اور ایران کی حمایت کا خواہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ تہران میں شامی تنازع پر روس اور ایران کے ساتھ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے اس بات پر زوردیا کہ محض زبانی جمع خرچ اورالفاظ ہی کافی نہیں،ترکی مسلح دہشت گرد کرد گروہوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گااور اس بات کی پروا نہیں کی جائے گی کہ کون سا ملک اس جنگ میں اس کی حمایت کرتا ہے۔صدرایردوآن نے کہا کہ ہم روس اورایران سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کریں گے۔وہ کئی ہفتے قبل خبردارکرچکے ہیں کہ انقرہ جلد ہی شام میں ایک نئی فوجی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔ان کا اشارہ کردملیشیا کے خلاف کارروائی کی طرف تھا۔انھوں نے کرد وائی پی جی ملیشیا پرالزام عاید کیا کہ وہ شام کو غیرملکی حمایت سے تقسیم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ان کے بہ قول شامی عوام کو اسی صورت میں فائدہ ہوسکتا ہے کہ اس تنظیم کاقلع قمع کردیا جائے۔