کیف (این این آئی)یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکا امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ خاص و عام کی توجہ کا مرکز ہیں۔اولینا کو فوجی وردی کے لیے استعمال ہونے والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح کا رنگ ان کے شوہر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اپنائے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کی خاتون اول نے اپنے دورہ امریکا کے پہلے دن امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملٹری گرین کا کلاسک لباس اپنایا، وہی رنگ جو ان کے شوہر صدر یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے آغاز کے بعد سے اپنا رہے ہیں۔زیلنسکا نے اپنے لباس کو سنہری بروچوں سے سجایا تھا جس میں ترشول کی شکل دی گئی تھی، جو یوکرین کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ کراس کی علامت ہے جسے یوکرین کے سابق صدر نے اس سے قبل اپنی کئی صورتوں میں اپنے فوجی کپڑوں پر اپنایا تھا۔ انہوں نے امریکی کانگریس کے لیے اپنے پیغام یہ تاثر دیا کہ اس منظر کے ذریعے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں اپنے فعال کردار کا اظہار کرنا چاہتی تھیں۔زیلنسکا کے بارے میں جو کچھ ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ انہوں نے کنسٹرکشن انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن ایک اسکرین رائٹر کے طور پر کام کیا۔ ان کے شوہر جو اب یوکرین کے صدر ہیں ایک کامیڈی اداکار تھے۔انہوں نے جنگ سے پہلے اور اس کے دوران یوکرین کی خاتون اول کی حیثیت سے اپنے فرائض بڑی ذمہ داری کے ساتھ انجام دئیے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...