لسبن(این این آئی)پرتگال میں گرمی کی حالیہ تقریبا تین ہفتوں سے جاری شدید لہر کی وجہ سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔گرمی کی یہ لہر سات جولائی سے شروع ہوئی تھی۔ اس دوران سات سے تیرہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 238 پرتگالی ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شعبہ صحت کے سربراہ نے کہاکہ ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے ماحول میں کی وجہ سے موسم میں آنے والی شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے انتظامات کو بڑھانا پڑے گا۔ کیونکہ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے پرتگال اس خطے کے ان ملکوں میں سے ایک ہے جن کے گرمی کی شدت کے باعث زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پرتگالی شعبہ صحت کے سربراہ غراسا فریتاس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ‘ ہمیں اونچے درجہ حرارت کے دنوں میں زیادہ ہوشیار اور تیار رہنا ہو گا۔فریتاس نے کہا خشک سالی سے دوچار پرتگال میں پچھلے ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا تھا۔ تاہم یہ حالیہ چند دنوں میں کچھ نیچے آیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود سال کے ان دنوں کے معمول سے درجہ حرارت زیادہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سات جولائی سے 18 جولائی 2022 تک 1063 پرتگالی گرمی کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ سات سے تیرہ جولائی کے درمیان گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 238 رہی۔پرتگال میں اس غیر معمولی گرمی کی وجوہات ایک سے زائد بتائی جاتی ہیں۔ خشک سالی کے علاوہ جنگلات کی مناسب دیکھ بھال کا نہ کیا جانا ۔ جنگلات میں متعدد بار آگ کا لگ جانا بھی درجہ حرارت کے بڑھنے کا ذریعہ بنا ہے۔پرتگال کے علاوہ جنوبی یورپ کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...