اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاچکا ہے، اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے،آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک اور ایشیائی بینک کے پیسے بھی آنا شروع ہوجائیں گے،روپے کے بے قدری میں سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ ہے، اگست میں چیزیں ہموار اور سیاسی صورتحال نارمل ہوجائیگی،درآمدات کو برآمدات اور ترسیلات زر کے برابر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بہت سی چیزوں کی درآمدات پرپابندی لگانے کا فائدہ ہوا ، رواںمالی سال دوست ممالک سے مجموعی طور 8ارب ڈالر حاصل ہوں گے ،اللہ کی مہربانی سے معیشت اچھی چل رہی ہے، درپیش مشکلات کی وجہ گزشتہ 3 برسوں میں لیا جانا والا قرض تھا، 2 سے 3 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، محدود وسائل میں غریب طبقے پر توجہ دی ہے ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر صرف پاکستانی کرنسی نہیں پوری دنیا کی کرنسی کے مقابلے میں اونچی اڑان بھر رہا ہے، امریکا میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ سے فیڈرل ریزرو سسٹم (فیڈ) نے شرح سود 20 سال میں سب سے زیادہ بڑھا دی ہے جس کے باعث تمام کرنسیوں نے قدر کھوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیریقینی صورتحال میں دنیا بھر کے سرمایہ کار ڈالر کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں اس لئے ڈالر کی قدر ہر چیز کے مقابلے میں بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا اس ہی وجہ سے روپے نے بھی قدر کھوئی لیکن اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ گزشتہ 2 روز میں روپے کی قدر میں جو کمی آئی ہے اس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا بڑا ہاتھ تھا، معاشی صورتحال ہرگز ایسی نظر نہیں آتی جس سے روپے کو ایسی مار لگتی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...