لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو دقریشی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے مشورے پر چلتے ہوئے (ن) لیگ کے نوبت یہاں تک آئی ہے اور وہ مزید آزما لیں ، ہمارے نمبرز پورے ہیں اور ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے ، اگر ہمارے نمبر کم ہیں تو حکومت کیوں پریشان ہے کیوں بولیاں لگا رہی ہے ، وزیر اعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے اور جو اس سے آگے پیچھے ہوگا وہ توہین عدالت کے دائرے میں آئے گا۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتظامیہ نے پچیس مئی کو جو رویہ اپنایاتھا وہ قابل افسوس تھا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ جو ضمنی انتخابات تھے اس میں انتظامیہ کے بہت سے افسران نے قانون کے مطابق کام کیا اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں لیکن کچھ لوگوں نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کی کوشش کی وہ بھی ہماری نظر میں ہیں ، دیکھیں گے قانون کیا کہتا ہے ، قانون کے دائرے کے رہتے ہوئے ہم آگے بڑھنا چاہیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کوآئینی او رجمہوری سپرٹ سے آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو سب نے بطو رقائد تسلیم کیا ہے ، پرویز الٰہی صاحب نے واضح طو رپر اشارہ دیاہے ان کے کہنے کا احترام کریں گے ،ہم نے مل کر چلنا ہے کیونکہ مل کر چلتے رہے ہیں۔جب ہماری حکومت کو ہٹایاگیا اور امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا اس کے باوجود ہم مل کر چلتے رہے اورمقابلہ کیا ، عوام کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا ،عدالتوں میں گئے وہاں مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی ، ان کا سیاسی طور پر اخلاقی طور پر مقابلہ کیا اور کامیابیاں حاصل کیں۔ اگر ان کی ذہنیت ایسی ہے اس میں فسطائیت ہے تو ہم اس کو بدل نہیں سکتے۔انہوںنے کہا کہ مریم بی بی نے کہا ہے ہم عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں جس کا مطلب ہے ہم شکست کوتسلیم کرتے ہیں پھر بولیاں کیوں لگا رہے ہیں ،سپیشل برانچ آئی بی کیوں حرکت میں ہے اس پر نظر ثانی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں چھ دفعہ کہہ چکا ہوں ہمارے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ہیں اور وہی رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پنجاب میں حکومت کی کارکردگی کسی کی نظر میں بری اور کسی کی نظر میںاچھی ہو سکتی ہے ۔ پچھلے ساڑھے تین سال پنجاب کی کارکردگی اور سندھ کا موازنہ کریں جو تجربہ کار لوگ ہیں ان کے صوبے میںگورننس دیکھ لیں، آپ کو اندازہ ہوگا کہ پنجاب کی کارکردگی کتنی بہتر تھی ،پنجاب کی حکومت نے سندھ کی تجربہ کار حکومت کو پچھاڑ دیا ہے اور بہترین حکمرانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدت پوری کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان سے چل نہیں رہی، مدت پوری کرنا چاہتے ہیں لیکن معیشت تباہ ہو رہی ہے روپیہ ہے گرتا جارہا ہے اور ڈالر دو سو چوبیس کا ہو گیا ہے ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...