فیس بک نے طالبان حکومت کے دومیڈیا گروپس کے اکائونٹس بند کردئیے

0
335

کیلی فورنیا(این این آئی)فیس بک نے طالبان حکومت کے دو سرکاری میڈیا گروپس کے اکائونٹس بند کردئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ طالبان امریکا کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لئے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔طالبان کے اکانٹس پر پابندی قانون کی پاسداری کے لئے لگائی گئی ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے زیرانتظام میڈیا کے فیس بک اکانٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا۔ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔