واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر بہت معمولی علامات محسوس کر رہے تھے جس پر انہوں نے اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو کورونا مثبت آیا۔پریس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود کو وائٹ ہاس میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ الگ تھلگ رہتے ہوئے بھی اپنی تمام ذمہ داریاں انجام دیں گے۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے ایک دن بعد مثبت آیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...