پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

0
204

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی دو خواتین کوہ پیماں ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جبکہ نائلہ کیانی نے بھی آج ہی کے روز دنیا کی دوسری سب سے اونچی چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرایا۔الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدر کے مطابق ثمینیہ بیگ نے یہ اعزاز اپنی 6 رکنی ٹیم کے ساتھ حاصل کیا ہے، انکے بھائی محبوب علی کا کہنا ہے کہ ثمینہ بیگ نے یہ اعزاز جمعے کی صبح تقریبا ساڑھے 7 بجے حاصل کیا ہے۔ چوٹی پر پاکستانی جھنڈا لگانے کے بعد اب وہ واپسی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔خواتین کوہ پیماں کی جانب سے چوٹی سر کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے دونوں کوہ پیما دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں رواں برس مہم جوئی کی سیاحت کے سیزن کو تاریخی قرار دیا گیاہے، حکومت نے رواں برس تقریبا چھ سو کوہ پیماں کے گروپس کو مہم جوئی کے لائسنس جاری کیے ہیں۔دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کے علاوہ پاکستان کے مہم جو نئے ریکارڈ قائم کرنے اور پرانے ریکارڈ توڑنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ایسے ہی پاکستانی کوہ پیماں میں دو نامور خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی بھی شامل ہیں۔ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے گذشتہ دنوں کے ٹو کو فتح کرنے کی اپنی اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، دونوں خواتین کوہ پیما اس مہم جوئی کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہی تھیں