لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی وجہ سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر موجود رہ کر پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرتے رہے ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی لاہور میں موجود رہی اور ان کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان دوسرے روز بھی لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجود رہے جہاں ان سے بعض پارٹی رہنمائوں نے بھی ملاقات کر کے مشاورت کی ۔ ہوٹل میں موجود مرکزی رہنما بھی پارٹی چیئرمین سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہیں ہرلمحے کی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بھی لاہور میں موجود ہے اور ان کے درمیان مشاورت کے کئی دور ہوئے ۔ لاہور میں موجود رہنے والے رہنمائوں میںشاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب خان، بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ ، عامر ڈوگر سمیت دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...