یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،پرویز رشید

0
313

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے رہنما پرویزرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے اْن قانونی مشیروں کے خلاف کریں۔ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے، لڈیاں ڈالیں اور لڈو بھی بانٹے تھے۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔