نیئر حسین بخاری کی حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

0
294

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وفاق سے نکالے گئے عمران خان پر پنجاب اسمبلی اراکین نے بھی عدم اعتماد کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری نے ملکی تاریخ میں اتحادی جماعت کا دوبارہ وزیراعلی منتخب کرانے کا پہلا اور منفرد اعزاز حاصل کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ چویدری شجاعت کے جمہوری کردار سے پنجاب میں غیر جمہوری سوچ کو شکست فاش ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اسمبلی ممبران نے آئینی ہتھیار ووٹ استعمال کے زریعے بدزبان بداخلاق بدتمیز بریگیڈ کا بوریا بستر گول کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں ہارنے والا عمران خان سپریم کورٹ کے سہارے سے بھی محروم رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔