پیرس (این این آئی)پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے سلور میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کرلیا۔سوشل میڈیا پر پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلے کے میڈلز کی تقسیم کی تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اینکر دونوں ایتھلیٹ سے انٹرویو لے رہا ہے۔اس دوران اینکر نیرج چوپڑا سے سوال کرتا ہے کہ اگر ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائی جائے تو آپ اْن کے کردار کے لیے کس اداکار کا انتخاب کریں گے؟ جس پر نیرج چوپڑا کہا کہ ارشد ندیم کے کردار کے لیے ایسے اداکار کا انتخاب کرنا چاہیے جس کا قد لمبا ہو۔بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ اگر فلم بھارت میں بنائی گئی تو میرا انتخاب امیتابھ بچن ہوں گے۔اینکر کی جانب سے یہی سوال ارشد ندیم سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کروں گا۔خیال رہے کہ رواں ماہ ہونے والے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 کی ریکارڈ تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جبکہ نیرج چوپڑا نے 89.45 کی تھرو پھینک کر سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...