ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ فلموں کی نامور اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم “اسٹری ٹو” نے باکس آفس پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا، فلم کا ٹیزر رواں برس جون میں ریلیز کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم نے پہلے دن ہی 44کروڑ روپے کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں اور کاروباری تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کردیا۔مذکورہ فلم اسٹری ون کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اس فلم میں ڈراؤنے مناظر کے ساتھ ساتھ کامیڈی سین بھی شامل کیے گئے ہیں۔،فلم اسٹری ون کے سیکوئل “اسٹری ٹو”میں شردھاکپور، راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی کی بھی واپسی ہورہی ہے، اس فلم میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی خصوصی طور پر جلوہ گر ہیں۔فلم “اسٹری ٹو” کے ڈیڑھ لاکھ ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوگئے تھے، خوف اور قہقہوں سے بھرپور اس فلم کو دنیش وجان اورجیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...