پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اور ہیومن رائٹس تنظیمیں سوشل میڈیا بندش پر آواز بلند کریں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں کیانٹرنیٹ سلو کرنے کے غیر آئینی اقدام سے عوام رْل رہے ہیں۔ سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس انڈسٹری کو اربوں روپے کانقصان پہنچادیا۔ ملک میں سلو انٹرنیٹ نیڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں سرکار شہریوں کو فائیو جی اور جدید انٹرنیٹ سروس فراہم کررہی ہے جب کہ یہاں پاکستان میں نااہل ٹولے نے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ نااہل وفاقی مینڈیٹ چور ٹولے نیملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 ٹولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھی پابندی لگائی ہے۔ ڈیجیٹل رائٹس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائر وال، سوشل میڈیا بندش اور سلو نیٹ پر آواز بلند کریں۔