بلوچستان،مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

0
86

مستونگ /راولپنڈی(این این آئی)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو شہید کیا تھا اور تخریب کاری میں بھی ملوث تھے، کارروائی کا مقصد واقعے میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا تھا۔، فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔