اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر کسی کا نام لیے بغیر دعوت دی ہے کہ فساد اور بلوے نہ کریں، آئیں آج بھی دعوت دیتے ہیں بیٹھیں ملک کو چلانے دیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں دو الگ الگ مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک وہ منظر جس میں سب تاریکی میں دکھایا جا رہا ہے اور ایک وہ منظر جس میں نوجوانوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور روشنی ہے۔ نوجوانوں کے ذہنوں میں مستقبل تابناک ہونے کے خواب ہیں۔ نوجوانوں کی منزل کے راستے میں کچھ لوگ حائل ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں پنجاب حکومت نے بڑا ریلیف دیا ہے۔ وفاق بھی پنجاب سے قبل صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کر چکا ہے۔ 500 یونٹ کا مطلب 98 فیصد پاکستان کے گھرانے ہیں، جنہیں یہ سہولت دی گئی ہے۔ 200 یونٹ تک کے گھرانوں کو پہلے ہی ریلیف دیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے امرا کے سوا سب کو سہولت دے دی ہے۔ ہر صوبے کو اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔ گیس کے حوالے سے بھی کوشش ہو گی کہ ریلیف دیا جائے۔ گیس کی قیمتیں تاحال نہیں بڑھائی گئیں۔مصدق ملک نے ایک بار پھر کسی کا نام لیے بغیر پریس کانفرنس میں کہا کہ سوال اٹھتا ہے کہ 9 مئی کیسے ہوا ؟ سوال اٹھتا ہے کہ دہشت گردوں کو کون لا کر آباد کر رہا تھا؟ سوال اٹھتا ہے کہ کون دہشتگردوں کو بھتہ دیتا تھا؟ سوال اٹھتا ہے کہ کون دہشتگردوں کا سہولتکار رہا؟انہوںنے کہاکہ کہا گیا کہ ہم آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔ صوبائی سکیورٹی تو صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔ اگر آپریشن نہیں ہونے دے رہے تو آپ کو شہیدوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔وزیر مملکت نے ایک بار پھر نام لیے بغیر کہا کہ فساد نہ کریں بلوائیوں والا کام نہ کریں! آئیں آج بھی دعوت دیتے ہیں بیٹھیں ملک کو چلانے دیں۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...