راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک انتظامات کیلئے 350 سے زائد ٹریفک پولیس افسران تعینات ہیں جبکہ روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز (اسنائپر) تعینات کیے گئے ہیں۔سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گردو نواح میں 99 اسپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔خالد ہمدانی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور پولیس کی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں، شائقینِ کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ پاکستان بنگلا دیش کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...