غزہ جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ، قطری وزیر خارجہ

0
83

دوحہ (این این آئی )قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹنی بلنکن کو باور کرایا ہے کہ قطر غزہ میں فائر بندی کے لیے ہونے والی بات چیت میں مصر اور امریکا کے ساتھ بطور ثالثی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مزید یہ کہ دوحہ حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں اور رابطے جاری رکھے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان کے مطابق شیخ محمد نے بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں اس بات پر زور دیا کہ متحارب فریقین کے بیچ معاہدے تک پہنچنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں کو یکجا کیا جائے۔ اس معاہدے کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فائر بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور خطے میں علاقائی جارحیت کے نتائج سے گریز ممکن ہو سکے گا۔