واشنگٹن (این این آئی )سابق امریکی صدر باراک اوباما نے موجودہ صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اپنا دوست قرار دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز حاضرین سے خطاب کرتے ہوے اوباما کا کہنا تھا کہ تاریخ بائیڈن کو یاد رکھے گی کیوں کہ انھوں نے امریکی اقدار اور جمہوریت کا تحفظ کیاتاہم اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ 78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد سے دل چسپی ہے۔ وہ جنونی سازشی نظریات پھیلاتے ہیں۔اوباما کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار (ٹرمپ)امریکیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کا ملک اس طرح سے تقسیم ہو چکا ہے جس کو جوڑا نہیں جا سکتا۔ اوباما نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید چار برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے (مزید)چار برس نہیں چاہتے۔اوباما نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹک حریف کے سامنے شکست سے خوف زدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک صدر کملا ہیرس کے لیے تیار ہے۔ وہ امریکی اقدار کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔اوباما نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ حرکت میں آئیں اور کملا ہیرس اور ان کے نائب ٹیم والز کے حق میں ووٹ دیں۔ اگرچہ اوباما نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگوں کو کملا اور والز کے ویژن کے حوالے سے قائل کرنا ڈیموکریٹس کے لیے آسان نہیں ہو گا۔کنونشن سے سابقہ خاتون اول میشیل اوباما نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے کملا ہیرس کی نامزدگی کے بعد امید لوٹ آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فضا میں کوئی سحر انگیز اور شان دار چیز محسوس ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ میشیل اوباما کو ڈیموکریٹس حلقوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...