ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے والد کے ہمراہ جذباتی تصویر شیئر کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکائونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ۔اس پوسٹ میں شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کو جذباتی انداز میں والد کے گلے لگے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دبئی کی معروف شہزادی نے اس پوسٹ پر والد کے لیے جذباتی کیپشن بھی لکھا ہے۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کا کہنا تھا کہ پیارے والد، آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ، ایک ایسے دور کو نشان زد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ جو اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ یہاں سب کے لیے انصاف ہے، آپ کے لیے محبت اور عزت، مہرہ۔یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم گزشتہ مہینوں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کا اعلان کر چکی ہیں۔شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے مئی کے مہینے میں اپنے یہاں پہلی اولاد بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔شیخہ مہرہ 1994 میں پیدا ہوئیں تھیں اور انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں گریجویشن کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...