سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے پیراملٹری فورسز کی تقریبا 300اضافی کمپنیاں تعینات کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تعیناتی انتخابی ڈرامے کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی آڑ میں کی گئی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 18اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ہونے والا ہے۔پیراملٹری فورسز کو جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکورٹی فورس،شاسترا سیما بل اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کے اہلکار شامل ہیں، سرینگر، ہندواڑہ، گاندربل، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، اسلام آباد ،شوپیاں، پلوامہ اور کولگام کے مختلف علاقوں میں تعینات کیاگیاہے۔گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سب سے زیادہ55کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کر دیا گیا۔بھارتی فورسز کی بھاری تعدادمیں تعیناتی سے لگتا ہے کہ نام نہاد انتخابات کے نام پر جمہوری مشق کے بجائے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...