تہران/کراچی (این این آئی)ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 زائریں جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 18 زخمی افراد کی حالت نازک ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیمیں زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔دوسری جانب مولانا قمر عباس نقوی کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بس میں 14 خواتین سمیت 50 افراد سوار تھے۔مولانا قمر عباس نقوی کے مطابق بس لاڑکانہ سے روانہ ہوئی تھی، جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ سے بتایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق مسافروں میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔ ابتدائی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...