اسلام آباد(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے دہشت گرد قوتوں پر قابو پایا، پاکستان دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہا ہے۔متاثرینِ دہشت گردی کے عالمی دن پر دہشت گردی کے تمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکاروں اور عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کی تکالیف کی یاد دلاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھویا، سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں نے شہید کیا، متعدد سیاسی اور مذہبی رہنما بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا مالی نقصان پہنچایا، پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور خفیہ طور پر مالی معاونت کر رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کے لیے عسکریت پسند بھیج رہی ہیں، ہماری قوم نے چیلنجوں کے مقابلے میں بے مثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون مضبوط بنانا ہو گا، بین الاقوامی سطح پر انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ہوا دینے والے بنیادی اسباب کا سدِ باب کرنا ناگزیر ہے، یقین ہے کہ مل کر کام کر کے سب کے لیے محفوظ اور پْرامن دنیا تشکیل دے سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...