اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں،سمگلنگ میں ملوث افراد کو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وہ بدھ کو اپنی زیرصدارت سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں گفتگوکررہے تھے اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، سید محسن رضا نقوی، رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق ملک، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم نے سمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سمگلنگ میں ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے ،سمگلنگ میں ملوث عناصر اور انکے سہولت کاروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں سمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایف بی آر، وزارت داخلہ اور دیگر ادارے آپس میں تعاون مزید بہتر کریں۔انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنا کر پیش کی جائے، سمگلنگ کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے تمام ادارے اپنی کوششیں تیز کریں۔ اجلاس کو اسمگلنگ کی روک تھام اور انکے اب تک کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کی زیرِ نگرانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، سگریٹ، موبائل فون، سونا، چائے، کپڑے، اشیائِ ضروریہ، ٹائرز اور گاڑیوں کے پرزوں کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انسدادِ سمگلنگ کے دائرہ کار میں اشیاء ِ ضروریہ کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کو بھی شامل کر لیا گیا ہے،یوریا اور چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ویب پورٹل کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق 54 مشترکہ چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، نان کسٹم گاڑیوں کی نشاندہی اور انکی میپنگ کیلئے نظام کا اجراء حتمی مراحل میں ہے،پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو انسدادِ اسمگلنگ کی مہم کی اب تک کی کارکردگی پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں شامل 212 ایسی اشیاء جن کی سمگلنگ کا خطرہ لاحق تھا، کی نشاندہی کرکے ان پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹرید کیلئے انشورنس گارنٹی کی بجائے بینک گارنٹی لازمی قرار دی جا چکی ہے۔ اشیاء ِ ضروریہ کی اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔چینی کی سمگلنگ میں 80 فیصد کمی کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء ِ خورونوش کی سمگلنگ میں بھی واضح کمی ہوئی۔ مالی سال 2023ـ24 کے دوران سمگلنگ کی کوششیں ناکام کرکے ضبط کی جانے والی اشیاء کی مالیت 106 ارب روپے ہے۔ انسداد سمگلنگ مہم کی وجہ سے ملک میں ذخیرہ اندوزی کے رجحان میں بھی کمی ہوئی۔ سمگلنگ میں ملی بھگت کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ سمگلنگ میں ملوث عناصر، ٹرانسپورٹرز اور انکے سہولت کاروں کی نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے نادرا، ایکسائز اور دیگر اداروں کے ڈیٹا بیس سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...