کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس میں 617 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ایـ100 انڈیکس 617 پوائنٹس یا 0.79 فیصد بڑھ کر 78 ہزار 877 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 78 ہزار 260 پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ 9 اگست کو بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس 695 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 569 پر پہنچا تھا۔اس سے قبل 5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔31 جولائی کو بھی انڈیکس میں 741 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ 29 جولائی کو انڈیکس 798 پوائنٹس یا 1.02 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 827 پر پہنچ گیا تھا۔19 جولائی کو آخری کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جب ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ایـ100 انڈیکس 1900 پوائنٹس سے زائد کم ہوا تھا، تاہم انڈیکس 1721 پوائنٹس کی تنزلی سے 80 ہزار 117 پر بند ہوا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان کا مذاکرات آگے نہ بڑھنے پر ہر صورت احتجاج کا اعلان
راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات میں بات آگے نہ بڑھنے کی صورت میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کیا...
نیو انرجی وہیکلز،چین اور پاکستان پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون کو فروغ دیں گے
بیجنگ(این این آئی)ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)پنجاب کے چیف آپریٹنگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان...
عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم سب ایک پیج پر...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہم...
چین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا
بیجنگ(این این آئی)بیجنگ میں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کیلئے فوجی دستے پاکستان بھیجے گا، یہ مشقیں...
محسن نقوی سے سعودی نائب وزیر داخلہ کی ملاقات ،اسلام آباد اور ریاض کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد اور ریاض کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز پر سعودی نائب...