اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے کہاہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے،کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے،احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہئے اور احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے، عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...