اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے ملک بنایا تھا، نوجوان ہی بچائیں گے،ملک میں آئی ٹی انقلاب لانے کیلئے سب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،ہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں 3 گناہ اضافہ ہوا، ملک میں پہلے ہر چیز پرنہ ہوتی ہے، ہم نے مایوسی کا مقابلہ کرنا ہے،ہمارے وزیر اعظم نہ سوتے ہیں ،نہ ہی سونے دیتے ہیں،جب ہم اپنے آئی ٹی سیکٹر، زراعت کے شعبے، ایجوکیشن فیلڈ ، کھیلوں کے سیکٹر میں اپنی ترجیحات کو صحیح مواقع فراہم کر یں گے تو 2030 میں جی 20 میں نظر آئیں گے۔جمعرات کووفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری 30 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے، یہ ملک جب بنا تھا تو تاریخ میں اگر آپ دیکھیں تو برصغیر 2 بڑی جدوجہد دیکھی گئیں، وہ تحریک میں نوجوانوں نے شروع کی تھی، جس میں نعرہ لگایا گیا تھا کہ بٹ کر رہے گا ہندوستان، بن کر رہے گا پاکستان۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ آج سرحد پار دیکھتے ہیں وہاں پر جو پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں،کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا، جو مظالم گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہیں، تاہم پھر بھی نعرہ لگا رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، یہ کیا لگن ہے پاکستان سے، کہ کئی دہائیوں سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، شہادتیں ہو رہی ہیں، مگر مزاحمت ختم نہیں ہو رہی ہے، وجہ یہ تھی کہ وہ زمین مسلمانوں پر تنگ کردی گئی تھی، قائد اعظم کی تحریک میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ تھی، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ نوجوانوں نے یہ ملک بنایا تھا اور وہی اس ملک کو بچائیں گے۔انہوںنے کہاکہ دوسری جدوجہد میں12 لاکھ افراد کی قربانیوں کی وجہ سے یہ ملک بنا ہے، سوچیں ایک شخص کی پوری فیملی اس کی آنکھوں کے سامنے چلی گئی، ہجرت کا پہلا پوائنٹ ہے کہ اپنا گھر بار چھوڑ کر ایک نئے دیس جانا، یہ جدوجہد آسان نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی ہجرت کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آئے، اس کی بھی مثال نہیں ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ملک لیلة القدر کی رات وجود میں آیا ہے، جو مبارک رات چنی، اس ملک کو آزادی دینے کیلئے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ ملک تا قیامت قائم رہے گا اور ترقی کرے گا۔عطا تارڑ نے بتایا کہ میں ہجرت کی بات اس لیے بتانا چاہتا تھا کہ یاد دہانی کیلئے یہ بات کوئی بھولے نہ کہ اس ملک کے بننے میں بے تہاشا قربانیاں دی گئی ہیں۔نوجوانوں سے خطاب میں عطا تارڑنے کہاکہ دنیا کے اندر پاکستانیوں میں تین خصوصیات ہیں جو کہیں نہیں ملتی، پہلی ہے ‘مزاحمت’، کوئی آفت ہو یا مشکل، پاکستانی نوجوان متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتے ہیں، دوسرا ہم جتنا صدقہ خیرات ہم لوگ کرتے ہیں، پوری دنیا میں کوئی نہیں کرتا ہے، تیسرا یہ کہ ہم اگرکوئی چیز کا تہیہ کر لیں تو کوئی چیز ہمیں نہیں روک سکتی ہے، اس کی مثال ارشد ندیم ہے جو کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے، اور درخت کی ٹہنی سے جیولین بناتا ہے، اور اپنی قسمت آزماتا ہے۔وفاقی وزیر کہاکہ ارشد ندیم سے بات چیت میں میں نے بتایا کہ اس ایک میڈل کو ہم نے ایسے منایا کہ تمام غم اور دکھ بھول گئے، اس نوجوان کی لگن دیکھیں کہ 2012 میں پہلا یوتھ فیسٹیول ہوتا ہے، اس نے ہر چیز کی لانگ جمپ، ٹرپل جمپ اور جیولین بھی کیا، مگرہمت نہیں ہاری۔انہوںنے کہاکہ 2024 میں اس نے جیولین ایسی تھرو کی ہے، کہ پاکستان کا جھنڈا باقی جھنڈوں سے اوپر چلا گیا ہے، یہ تمام خصوصیات پاکستانیوں کے علاوہ کہیں نہیں ملے گی، میں آج بھی اپنے آپ کو نوجوان سمجھتا ہے، کابینہ میں چند ہی لوگ ہیں جو آج بھی 30 سال کے ہیں، جب میں پنجاب حکومت میں ذمہ داریاں نبھانا شروع کیں، تو ہمارے وزیر اعظم نے پہلی بار لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرائی، لوگوں نے اس پر سوال اٹھائے اور اسے غلط کام قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میں پہلے ہر چیز پرنہ ہوتی ہے، ہم ہر بات نہ سے شروع کرتے ہیں، ہم نے مایوسی کا مقابلہ کرنا ہے، اس ملک میں بہت امید ہے، اسے جگانے کی دیر ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...