اسلام آباد(این این آئی)جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے والد اور مفتی محمود سے متعلق گفتگو کی۔صحافی نے سوال کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مفتی محمود کے واقعے کا حوالہ دیا جب وہ قاضی عیسیٰ کی تعزیت پر گئے اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے یہاں کی روایات ہیں، غم اور خوشی میں جانا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شخصیات کا احترام اور اختلاف کے باوجود بھی احترام ہماری اقدار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے معاشرے سے یہ روایات اور چیزیں ختم ہو رہی ہیں۔ اخلاقی اقدار کا معاشرے سے ختم ہونا غلط ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...