اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو وزارت سے نکال کر وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ماتحت کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ثنااللہ مستی خیل کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزرات سے کس نے نکالا ہے؟سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو براہ راست جوابدہ ہوں۔چیئرمین کمیٹی نے حکم دیا کہ اس پر رپورٹ دی جائیکہ کیا رولز کے مطابق پی سی بی کو وزارت سے نکالا گیا ہے؟ پی سی بی کو واپس وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس آنا چاہیے، وزیراعظم کے ماتحت تو سارے ڈیپارٹمنٹ ہیں، ان کوعلیحدہ لے جانیکی کیا ضرورت تھی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جوبھی نگران دور حکومت میں غیرقانونی کام کیے گئے ان کو ریورس کیا جائے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...