اسلام آباد (این این آئی)ڈنمارک ایمبیسی سے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے ان کی مالٹا میں ہونے والی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے تاہم اب تک انہیں ڈنمارک ایمبیسی سے پاسپورٹ نہ مل سکا ہے۔باکسر محمد وسیم نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کرتا ہوں ، پاسپورٹ نہیں ملا تو مالٹا میں 4 اکتوبر میں شیڈولڈ فائٹ کی تیاری متاثر ہوگی۔ محمد وسیم نے بتایا کہ ڈنمارک کے ویزے کیلئے 22 جولائی کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا، فائٹ قریب ہے اور پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پر مشکلات ہیں۔انہوں نے لکھا کہ 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے اور میرے پاس پاسپورٹ نہیں ہے، جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...