راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ پابندی نیب پراسیکیوٹر پر نہیں صرف ہمارے اوپر پابندی ہے، اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کون ہے جو جیل کے حوالے سے فیصلے کرتا ہے اس کا کیا اختیار ہے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ گزشتہ روز جلسے کے حوالے سے کور کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جلسے کی آئندہ تاریخ کے حوالے سے کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئندہ جلسیکا فیصلہ ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر رکاوٹیں ڈالی گئی اس کو عبور کریں گے، جلسے کے حوالے سے تمام دباؤ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی برداشت کرے گی، 8 ستمبر کے جلسے کا این او سی دے دیا گیا ہے، شیڈول ہم جاری کریں گے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ جلسے کا جو شیڈول آئے گا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جلسہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ یہ دوبارہ 9 مئی کرنا چاہتے تھے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں آئینی حق سے محروم کیا گیا تو عوام نکلیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...