نواز شریف کا عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید اہلکاروں کو سلام پیش

0
61

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رحیم یار خان میں ڈاکوئوں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر دِلی رنج ہوا ، عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں، دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو صحت یاب فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!