راولپنڈی ( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بقیہ دو دنوں (چوتھے اور پانچویں )کے لیے تماشائیوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کردیا ہے۔یہ فیصلہ ویک اینڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس سے فیملیز اور طلبا کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے کرکٹ اسٹارز کو سپورٹ کرنے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم لانا ہوگا اور وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد)صرف فیملیز کے لیے اور پریمیم انکلوژرز (میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات ) میں سے ایکشن کو مفت دیکھ سکیں گے۔پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں پر مفت داخلے کی پالیسی نافذ نہیں ہوتی۔ جن شائقین نے پہلے ہی چوتھے اور پانچویں دن کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انہیں رقم کی واپسی مل جائے گی۔ آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خود بخود خریداری کے لیے استعمال کیے گئے کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ میں واپس کر دیے جائیں گے۔ ایکسپریس سینٹرز سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے شائقین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ رقم کی واپسی کے لیے اپنا اصل ٹکٹ سینٹر پر لائیں۔ شائقین کی مزید سہولت کے لیے میچ کے دنوں میں دو روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی تاکہ شائقین کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی ہو۔ روٹ 1ایوی ایشن گرانڈ راول روڈ مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک چلے گا جبکہ روٹ 2گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹان کالج فار بوائز، سکستھ روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...