لاہور( این این آئی) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کائنات میں تمام رنگ عورت کے وجود سے ہیں ، ہر کامیاب مرد کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی معاشرے میں عورتوں کو برابری کے حقوق حاصل نہیں ، آج بھی عورتیں ہر طرح کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کر کے عورتوں کو وہ مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہیں ۔ ہمارے مذہب اسلام میں خواتین کو جو اعلیٰ مقام عطاء کیا گیا ہے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیا جس پر تمام مسلمانوں کو فخر کرنا چاہیے ۔ آج بھی خاندانوںمیں خواتین کو وراثت میں حصہ نہیں دیا جاتا ، شادی کے لئے اس کی مرضی نہیں پوچھی جاتی ، کیا ہمیں نہیں معلوم وراثت میں حصہ اور شادی میں خاتون سے اس کی مرضی پوچھنے کا اسلام نے حق دیا ہے ،کیا آج خواتین کو اپنے حق کے لئے بات کرنے پر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...