واشنگٹن (این این آئی )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار کملا ہیرس پر نئے الزامات عائد کیے ہیں۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ٹرمپ کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں، ایران کے پاس اس وقت حزب اللہ کو بھیجنے کے لیے مالی رقوم نہیں تھیں۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔سابق صدر کا نیا بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم Social Truth پر سامنے آیا ہے۔ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ایک اشتہاری فلم بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور حملے کے بعد چھڑ جانے والی جنگ کی ہول ناکیاں یاد دلائی گئی ہیں۔ لوگوں کو باور کرایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بے قصور لوگ ہلاک اور اغوا ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...