قاہرہ(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے شام دو علاحدہ ٹیلی فون رابطوں میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور قطر کے امیر تمیم بن حمد کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثیوں کی مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات مصری ایوان صدر کے ترجمان احمد فہمی اور قطری شاہی ایوان کی جانب سے جاری بیانات میں بتائی گئی۔فیس بک پر جاری بیان میں احمد فہمی نے بتایا کہ مذکورہ ٹیلی فون رابطہ ان دو وساطت کار ملکوں کی جانب سے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں تھا۔ بات چیت میں قاہرہ میں منعقد مذاکرات کے حالیہ دور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں سربراہان نے اس بات کی اہمیت کو باور کرایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے متعلقہ فریقوں کی جانب سے رکاوٹیں دور کی جائیں اور لچک کا مظاہرہ بھی کیا جائے۔اس موقع پر السیسی نے باور کرایا کہ فائر بندی کے فوری معاہدے تک پہنچنا اس نازک وقت میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، خواہ یہ غزہ کی پٹی میں انسانی مصائب پر روک لگانے کے لیے ہو یا پھر خطے میں تنازع کا دائرہ وسیع ہونے سے بچانے کے لیے ہو۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...