مہوش حیات نے ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا

0
270

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ مہوش حیات نے جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے ہیرو ڈھونڈ لیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے معروف اداکار کا نام بتایا ہے جو جیولن تھرو چمپئن ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔اداکارہ نے اداکار فرحان علی آغا کا نام بتایا جو متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔سودشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے انتخاب پر خوش ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فرحان علی آغا ارشد ندیم کی بائیو پک کے لیے موزوں اداکار ہیں۔یاد رہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں نے ایک دوسرے کی بائیوپک کیلئے موزوں بالی وڈ اداکاروں کے نام بتائے تھے۔