کراچی(این این آئی) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے ملٹی ملین ڈالرز کا فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔قبل ازیں بھارتی بورڈ نے اپنے ٹیسٹ کرکٹرز کو مالی فائدہ پہنچانے کے لیے مراعاتی اسکیم متعارف کرائی تھی، برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کم از کم 15 ملین امریکی ڈالر کے فنڈ وقف کرنے پر غور کر رہی ہے، جس سے اس طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگز میں ٹیلنٹ کی منتقلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے تجویز کردہ اقدام کو اگلا چیئرمین بننے کی دوڑ میں سب سے آگے موجود سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کی حمایت حاصل ہے ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ بھی اس کا حمایتی ہے۔یہ فنڈ ٹیسٹ کھلاڑیوں کے لیے میچ کی کم از کم فیس میں اضافہ کرے گا ، ٹیموں کو بیرون ملک دوروں پر بھیجنے کے اخراجات کو بھی پورا کیا جا سکے گا، یہ فنڈ ویسٹ انڈیز جیسے کرکٹ بورڈز کی مدد کرے گا جو فی الحال عالمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں دیے جانے والے معاوضوں کا مقابلہ کرنے کے لیے برسر پیکار ہیں، رپورٹ کے مطابق مذکورہ فنڈ سے ٹیسٹ کھلاڑی کو 10 ہزار ڈالرز کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی، جدوجہد کرنے والے ممالک کے لیے بیرون ملک دوروں کے اخراجات ادا ہو پائیں گے۔دریں اثنا آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مائیک برڈ نے اس تصور کی تا ئید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر سے بہترین بنانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...