نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ملکی و بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔سوشل میڈیا پر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کیلئے بہت کھیلا۔شیکھر دھون نے کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں کھیلا۔شیکھر نے کہا کہ میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...