سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا میں کرکٹ کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے ، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں۔ وکٹوریہ پہلا ادارہ ہے، جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، آسٹریلیا اب تک 6 ورلڈ کپ، ایک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...