اسلام آباد /لاہور(این این آئی)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی جو جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں، نفرت تقسیم کی سیاست کرنے والوں کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، علیمہ اور بشریٰ گروپس پی ٹی آئی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی پی ٹی آئی نے رکھی، نفرت اور انتشار کی سیاست کے نتائج اچھے نہیں ہوتے، اب اِن کی اپنی پارٹی انتشار کا شکار ہے، گروپ بندی سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا بیان سامنے آیا ہے کہ بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی تھیں، علیمہ گروپ اور بشریٰ گروپ پی ٹی آئی میں موجود کئی گروپوں میں سیدو ہیں، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا، علیمہ خان نے کہا ہمدردی کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے جو من گھڑت ہے۔عطاء تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے جو بات کی ہیجھوٹ پر مبنی ہے، اْنہوں نے تقسیم کیا، نفرتیں پھیلائیں، آج ان کی اپنی پارٹی اس کا شکار ہے، پارٹی پر قبضے کی جنگ میں آپ ملک کے خلاف مہم چلاتے ہیں، پارٹی پرقبضے کی جنگ میں ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ان دونوں خواتین کی جنگ پہلے سے چلی آرہی ہے، بشریٰ بی بی کی کوشش تھی وہ پارٹی پر اپنی گرفتار مضبوط کرے، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کی کوشش کو ناکام بنایا، پی ٹی آئی کے ڈس انفارمیشن سیل ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کر رہی ہے، اس نے ملک کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا، انتشار کی سیاست کی بنیاد بانی پی ٹی آئی نے رکھی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ انہوں نے معاشرے کو تقسیم کیا، لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑایا، تحریک انصاف کی پارٹی خود انتشار کا شکار ہے، نفرت کی سیاست کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے رئوف حسن سے کہا کہ بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی ہمدردی کے لیے جھوٹا اور ہمدردی کا بیانیہ پھیلا رہی ہیں، تحریک انتشار میں مختلف گروپس بن گئے ہیں۔وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار میں کئی ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں، ایک ڈس انفارمیشن سیل رئوف حسن علیمہ خان کے ساتھ مل کر چلا رہے تھے، دوسرا ڈس انفارمیشن سیل بشریٰ بی بی چلا رہی تھیں، انہوں نے لوگوں کو تقسیم کیا آج ان کی اپنی پارٹی تقسیم اور انتشار کا شکار ہے، سیاسی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...