اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے علاوہ صدرِ مملکت آصف زرداری نے سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے، ایوان بالا کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہو گا۔صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...