پشاور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ سے متعلق قانون سازی اور پارلیمنٹ میں مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی۔اجلاس کے دوران اسد قیصر نے 22 اگست کے جلسے کی منسوخی سے متعلق جے یو آئی ف کے وفد کو آگاہ کیا، اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے دباؤ کے باوجود ملکی مفاد میں جلسہ منسوخ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کے لیے 2 کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز جبکہ جے یو آئی ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ اور مولانا غفور حیدری کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قانون سازی یا اجلاس سے قبل دونوں کمیٹیاں مشاورت کریں گی، دونوں کمیٹیوں کا ایک دو روز میں ملاقات کرنے اور قانون سازی پر متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس ملاقات کو تعارفی نشست کہا جائے، ٹی او آر سے متعلق اگلی نشست میں معاملات آگے بڑھائیں جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...