لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری کی دینی و روحانی خدمات کیلئے عقیدت کا اظہار کیا۔مریم نواز شریف نے حضرت داتا گنج بخش کے 981 ویں عرس کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور عرس میں آنے والے عقیدت مندوں کی بہترین میزبانی یقینی بنانے اور زائرین کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے عرس پر سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں، ان کے ساتھ محبت سے پیش آئیں، زائرین اور عقیدت مندوں کو محبت اور احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے، سبیلوں پر رش سے بچنے کیلئے بہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے۔مریم نواز شریف نے پولیس وارڈن اور افسران کو عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...