قلات (این این آئی)بلوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کاسب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوئے۔ایس ایس پی قلات کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جس کے بعد علاقہ کلیئرکرنیکا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قلات میں قومی شاہراہ اورشہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بھی مسلح افراد نے 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...