اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کے بہیمانہ قتل پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بیگناہ انسانوں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خیل واقعے کے ذمے دار دہشت گردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ادھر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر بربریت دکھائی، سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...