بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

0
77

راولپنڈی(این این آئی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں21 دہشت گرد ہلاک ، 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی سنگین کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر جواب دیا اور کلیئرنس آپریشنز میں21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاتاہم آپریشنز کے دوران 14 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جن میں 10 سیکیورٹی فورسز کے جوان اور 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان سنگین اور بزدلانہ کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ، معاونین اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔