راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مرکزی وکلا صفائی کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیرکواحتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، دوران سماعت عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری، نعیم پنجوتھا اور فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکلا صفائی کی جانب سے مرکزی وکلا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر میڈیا ٹاک ہوتی ہے، سیاسی قیادت ملاقات کرتی ہے، پراسیکیوشن سمیت 200 سے زائد ملازمین عدالتی سماعت کیلئے تعینات کیے جاتے ہیں، صرف ریفرنس پر ٹرائل کی کارروائی آگے نہیں بڑھتی۔درخواست مسترد ہونے کے بعد وکلا صفائی کی جانب سے ایک اور موقع دینے کی استدعا کی گئی۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ دسویں سماعت ہے، وکلا صفائی تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہیں کر رہے، 12 وکلا کے وکالت نامے اس ریفرنس میں موجود ہیں، جو حاضر ہیں ان کی حاضری لگائیں اور پوچھیں کہ یہ اس ریفرنس میں وکیل ہیں یا نہیں؟جس پر وکلا صفائی کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ہم اس ریفرنس میں وکیل ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ پھر آپ جرح کیوں نہیں کر رہے؟ وکلا نے جواب دیا کہ جرح مرکزی وکلا ہی کریں گے۔عدالت نے کہاکہ اگر مرکزی وکلا صفائی حاضر نہیں ہوں گے تو ہمارے پاس قانونی طریقہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔دوران سماعت بشریٰ بی بی روسٹرم پر آئیں اور عدالت سے شکایت کی کہ میری بیرک میں چوہے ہیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ بتائیں آپ کے وکلاء کہاں ہیں؟احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جیل حکام سے مخاطب ہو کر کہاکہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتا ہوں کہ چوہے تلف کیے جائیں اور مسئلہ ختم کیا جائے۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں آج ہی اس مسئلے کا پتہ چلا ہے، انشاء اللہ حل کر لیتے ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے وکلا پیش نہیں ہو رہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔عدالت نے مرکزی وکلا صفائی کو تفتیشی افسر پر جرح کا ایک اور موقع دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...