اسلام آباد(این این آئی)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کوکرانے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے نجکاری شفاف بنانے کیلئے بڈنگ ٹیلی ویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا کمیٹی چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمیٹی چیئرمین فاروق ستار کی جانب سے وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی تعریف کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر کو کرانے کی تجویز ہے، وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانے کیلئے بڈنگ ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔جواد پال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کے51 فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنے کامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو۔ سیکرٹری نجکاری کے مطابق ٹرانزیکشن کیلئے 6 پارٹیز پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب ان گروپس کو پی آئی اے کی صورتحال، اثاثوں، روٹس سمیت تمام امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ نجکاری کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے ملازمین کو 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال بعد کمپنی ان ملازمین پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، اگر کوئی ملازم خود ریٹائر ہونا چاہے تو ہوسکتا ہے۔جواد پال نے کہاکہ پی آئی اے نے 2015 سے 2023 تک 490 ارب کا نقصان کیا جو 3.34 ارب ڈالر بنتے ہیں، گزشتہ سال پی آئی اے نے 75سے 80 ارب روپے کا نقصان کیا۔ کمیٹی ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے زیادہ عرصے تک ملازمین کو روزگار کا تحفظ ملنا چاہیے۔کمیٹی کے چیئرمین فاروق ستار نے کہاکہ علیم خان سے گزارش ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کا تحفظ بھی مدنظر رکھیں، اگلے 5 سال میں پی آئی اے میں 50 کروڑ ڈالرز تک سرمایہ کاری درکار ہو گی، اگر ملازمین کو تنخواہ گھر بیٹھے دے سکتے ہیں تو دی جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...